ملک میں کورونا وبا سے 6373 مریض انتقال کرگئے

466

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد تقریبا 3لاکھ955 تک پہنچ گئی ہے جبکہ6373 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر حکومت پاکستان کی ویب سائٹ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1لاکھ 31ہزار675، پنجاب میں 97,602 ،بلوچستان میں 13,401، خیبرپختونخواہ 36,862، گلگت بلتستان میں 3164، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 15,862 اور آزاد کشمیر میں 2,389 افراد میں مصدقہ تصدیق ہوئی ہے جبکہ سندھ میں کورونا وبا سے2440، پنجاب2215، خیبرپختونخوا 1,256، اسلام آباد 178، گلگت بلتستان74، بلوچستان145 اورآزاد کشمیرمیں 65 اموات؛ 2 لاکھ 88 ہزار536افراد اب تک اس مہلک وبا سے مکمل طور پر صحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 28ہزار724ٹیسٹ کے دوران 584نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جس میں صوبے سندھ میں 271 اور پنجاب میں 69 نئے کیسز کے ساتھ ملک میں  3 افراد موت کا شکار ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے 2کروڑ86 لاکھ79ہزار996 (28679996) افراد متاثر، 9لاکھ 20ہزار158 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2کروڑ5 لاکھ 95ہزار794 (20595794) افراد اب تک مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔