حکومتی توجہ اقتصادی ترقی میں ویمن انٹر پرنیورز کے شیئرمیں اضافہ کرے گی، انجم نثار

229

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معا شی تر قی میں وویمن انٹر پر نیو رز کی بڑھتی ہو ئی شر اکت اور خواہش انتہا ئی قا بل تحسین ہے حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وویمن انٹر پرنیورز کے لیے مو ثر پالیسیا ں اور ما لی اسکیمیں وضع کیں تا ہم کمرشل بینکو ں کی جانب سے اس پر عمل پیرا ہونے اطمینان بخش نہیں ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی کے زیر اہتمام ”وویمن انٹر پرنیورز کو در پیش مسائل اور چیلنجو ں ”سے متعلق انٹر ایکٹو ویبنا ر منعقد کیا ۔ ویبنار میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور شیخ سلطا ن رحمان ، قیصر خان کے علاوہ قیصرا شیخ کوآرڈینٹر وویمن انٹر پرنیورز ایف پی سی سی آئی، مہرین الہیٰ صدر WCCIکراچی سائوتھ، ڈاکٹر فو زیہ حمید، نازلی سمیت مختلف ویمن چیمبر ز کے ممبران نے شر کت کی۔