بچی کے اغوا میں ملوث خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار

719

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں سرجیکل ماسک اور پانی بیچنے والی کم عمر لڑکی کو اغوا کرکے دھابیجی میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، موقع پا کر فرار بچی کے انکشاف پر پولیس نے دھابیجی میں چھاپا مار کر خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، مکان سے اورنگی ٹائون سے اغوا کی گئی ایک اور بچی بھی مل گئی۔بچی کے بیان کے مطابق ملزم نے دھابیجی میں ایک مکان میں لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ وہ موقع پا کر مکان سے بھاگ نکلی اور گھر پہنچ گئی۔بشیر بروہی کے مطابق تفتیشی ٹیم نے بچی کا میڈیکل کروایا تو رپورٹ میں بچی کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ کا کہنا ہے کہ بچی کی نشاندہی پر پولیس نے دھابیجی میں چھاپا مار کر ایک ملزم غلام رسول کو گرفتار کرلیا۔بشیر بروہی کے مطابق چھاپے کے وقت اس مکان سے ایک اور بچی ملی جسے اورنگی ٹائون سے اغوا کیا گیا تھا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن سائوتھ کے مطابق صدر انوسٹی گیشن کی بروقت کارروائی سے ایک اور بچی بچ گئی۔گرفتار ملزم کی سہولت کار ایک خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔