پی این ایس سی سے ملازمین کونکالناافسوس ناک ہے‘خالدخان

166

کراچی(پ ر)نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ PNSC انتظامیہ اپنے پرانے ملازمین جو کہ بارہ بارہ سال سے کام کررہے ہیںاُن کونکالنے کا سلسلہ شروع کردیاہے ۔جس کی نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی پرزورمذمت کرتی ہے اور PNSC انتظامیہ کوخبردارکرتی ہے کہ یہ غیرقانونی عمل ہے اورجو کہ ان غریب ملازمین کا معاشی قتل عام ہے PNSC کے تمام ملازمین کے روزگارکے تحفظ کیلیے اورPNSC ایمپلائز ورکرزیونین کے مزدوروں کے تمام قانونی مراعات کے حصول کیلیے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیںگے۔اس قومی جہازرا ادارے میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پرانے ملازمین کو نکال کرنئی سیاسی بھرتیوں کا بندوبست کیاجارہاہے جواس قومی ادارے اورملک کی معیشت کیلیے تباہ کن ثابت ہوگی۔