شعیب اختر کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

428

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں شعیب اختر کو اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے تیاریوں کا آغاز کردیا.

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور دنیا کے تیز ترین گیند باز راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے اہم عہدہ دیے جانے کے قوی امکان ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب اختر کو مصباح الحق کی جگہ چیف سلیکٹر کا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے جلد اعلان متوقع ہے جبکہ شعیب اختر اور پی سی بی کے درمیان معاملات طے کیے جارہے ہیں.

خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شعیب اختر نے پی سی بی کے ساتھ معاملات طے کیے جانے کی تصدیق بھی کی تھی.