آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات

185

راولپنڈی(اے پی پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم برائے غیر ملکی تجارت سردون عمرزاکم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سیکورٹی اور روابط کے امور زیر غور آئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان شخصیت نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا اور سراہا۔ دونوں شخصیات نے بہتر علاقائی روابط اور سیکورٹی وژن کے لیے تعاون کی حمایت کا عزم کیا ۔