اسرائیلی عدالت کا فلسطینی خاندان کو گھر خالی کرنے کا حکم

364

فلسطین :یروشلم کی ضلعی عدالت نے بطن الہوا کے رہائشی نصیر رجبی کو اپنا گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے آئندہ سال یکم اپریل تک نصیر رجبی گھر خالی کر دے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نصیر رجبی کے علاقے میں تین گھر ایک ساتھ ہیں جس میں 30 افراد رہائش پذیر ہیں۔

یہ کیس عطرت کوہینم سیٹلر ایسوسی ایشن نے دائر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ رجبی کے آباؤ اجداد نے 19 ویں صدی کے آخر میں یہ جائیداد ایک یہودی آباد کار کو فروخت کر دی تھی۔

عطرت کوہینم نے اسی طرح کے مختلف کیسز عدالتوں میں دائر کئے ہوئے ہیں، جس کے بعد توقع ہے کہ بطن الہوا میں تقریباً 700رہائش پذیر مسلمانوں کی جائیدادیں اسی طرح ضبط کرلیں جائیں۔

ان کیسز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان لوگوں نے اپنی جائیدادیں فروخت کر دی ہیں لیکن قبضہ نہیں چھوڑ رہے ہیں، مقامی فلسطینیوں نے عدالت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔