بلوچستان: مسافرکوچ اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

609

بلوچستان کے ضلع چاغی میں تیز رفتار مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق واقعہ پدگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور کار آپس میں ٹکرا گئی.

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور فورسز کے جوانوں نے جائے حادثہ پر ہہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں.

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.