خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت کیخلاف انکوائری مکمل نہ کرنے پر نیب سے جواب طلب

133

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر خسرو بختیار ان کے بھائی صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کیخلاف مقررہ مدت میں انکوائری مکمل نہ کرنے پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے2 رکنی بینچ نے احسن عابد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل آفتاب باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو 3 ماہ میں
انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن یہ میعاد مکمل ہونے کے باوجود انکوائری مکمل نہیں کی۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ میں نیب طلبی کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما برجیس طاہر کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے ہیں، عدالت نے نیب کے اس بیان پر درخواست ضمانت نمٹا دی۔ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نے نیب طلبی کے نوٹسز کو چیلنج کیا تھا۔