کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ریڈیو پاکستان کے ملازمین گرفتار

794

اسلام آباد:فیڈرل  انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اہم سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو  پاکستان کے تین ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے، ملازمین پر پنشن فنڈز میں کروڑوں روپے کی خردبرد میں ملوث ہونے کے الزام تھا۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی ) کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے پنشن فنڈز میں خوردبرد کے الزامات کی محکمانہ انکوائری مکمل کرلی جس کے نتیجے میں 3 ملازمین مجرم قرار پائے گئے۔

پی  بی سی نے غبن میں ملوث تینوں ملازمین کے کیسز مزید تحقیقات اور ایکشن کے لئے ایف آئی اے کو بھیج دئیے، ڈیپارٹمنٹل انکوائری کے بعد خوربرد میں ملوث تینوں ملازمین کو فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم نے گرفتار بھی کرلیا ہے۔

مجوزہ ایکشن وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز کی ہدایات پر  پی بی سی میں ہرقیمت پر ڈسپلن برقر ار  رکھنے کے لئے لیا گیااور اس  کا مقصد پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن(پی بی سی) کو  وزیر اعظم عمران خان کے کرپشن فری ایجنڈے کے مطابق   بدعنوانی  کی ہرقسم کو ختم کرنا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملزما ن ادارے میں کروڑوں روپے کی خردبردمیں ملوث ہیں اور ایف آئی اے کی جانب سےتحقیقات کے بعداوربھی بڑے نام سامنے آنےکےامکانات ہیں ۔