سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر اور افسران تعینات

672

کراچی:حکومت سندھ نے صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر اور افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سندھ کے تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے لیے حتمی فہرست تیار کرلی گئی، کراچی میں افتخار شلوانی ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد میں صفدر علی، سکھر میں نثار احمد میمن اور لاڑکانہ میں ولی محمد بلوچ ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر، ضلع کونسل حیدرآباد، بدین، سجاول، ٹھٹھہ میں ڈپٹی کمشنرز ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں،ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، ٹنڈوالہ یار، دادو، میر پور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد (نوابشاہ) میں بھی ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

سانگھڑ، نوشہرو فیروز، گھوٹکی، خیر پور، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد میں بھی ڈپٹی کمشنرز ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوئے ہیں۔