وزیراعظم کے آتے ہی سندھ حکومت کا پیپلزپارٹی کراچی پروگرام بھی سامنے آگیا

139

کراچی(نمائندہ جسارت) وزیر اعظم عمران خان کے شہر قائد پہنچتے ہی سندھ حکومت کی جانب سے ’پیپلز کراچی پروگرام‘ بھی سامنے آگیا ہے۔ سندھ حکومت کے ’پیپلز کراچی پروگرام‘ میں پانی کے 5 بڑے منصوبے شامل ہیں۔ منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر قائد میں پانی کا بحران ختم ہوجائے گا۔پیپلز کراچی پروگرام‘ میں سیوریج کے 8 بڑے منصوبے ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر قائد میں سیوریج کے مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ برساتی پانی کی نکاسی کے لیے بھی دو بڑے منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔ برساتی پانی کی نکاسی کے منصوبوں کو 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے 11سو ارب کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔منصوبوں میں پانی کے مسائل ،سیوریج کے مسائل،سڑکوں کی تعمیر سمیت مختلف ترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔ان منصوبوں کو ۱یک سے تین سال کے دوران مکمل کیا جائیگا۔