شہداء اور ہیروز کے نام یوم دفاع پاکستان کا گیت جاری، آئی ایس پی آر

1092

یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) شعبے نے ملک کے شہداء اور ہیروز کو گیت “ہر گھڑی تیار  کامران ہیں ہم…” کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

یوم دفاع پورے پاکستان میں ہر سال 6 ستمبر کو قومی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے عوامی امنگوں اور جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے 6 ستمبر 1965 کے ہیروز اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریمیک گانا جاری کیا۔

یہ گانا آئی ایس پی آر کے یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا تھا،  اس کے نشر ہوتے ہی یہ گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا،   ہزاروں افراد نے اسے دیکھا اور ملک کے محافظوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

یہ گیت 80 کی دہائی سے مقبول ہے اور ہر پاکستانی شہری کے ساتھ گونجتا ہے،  یہ گانا اصل میں ظفر اللہ چشنی نے لکھا تھا اور نیاز احمد نے کمپوز کیا تھا۔

ہرگھڑی_تیارکامران_ہیں_ہم #