پاکستان چین کے تنازع سے فائدہ نہ اٹھائے،بھارت

320

نئی دہلی (آن لائن+صباح نیوز )بھارت نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ اگر پاکستان نے چین کے ساتھ سرحد پر تنازع کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تو اسے زبردست نقصان اٹھانا پڑے گا کیونکہ بھارت دو محاذوں پر ایک ساتھ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے چین اور پاکستان کی جانب سے شمال اور مغربی
سرحدوں پر بھارت کے خلاف ’مربوط کارروائی‘ کے خطرے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ بھارتی مسلح افواج اس مشترکہ خطرے سے بھی نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ایسی صورت میں پاکستان کو زبردست نقصان سے دو چار ہونا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروا نے لداخ میں ایل اے سی کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال کشیدہ اورخطرناک ہے،اس لیے فوج کو احتیاطی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔