گجرنالے پر تجاوزات کیخلاف فوری آپریشن روکنے کی اپیل مسترد

202

کراچی(آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے گجرنالے پر تجاوزات کیخلاف فوری آپریشن روکنے کی استدعامستردکردی اور درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلیے۔ سندھ ہائی کورٹ میں گجرنالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن روکنے کے لیے درخواست
پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار نے کہا کہ طیبہ آباد گلبرگ ٹاؤن میں 50 سال سے رہائش پذیرہو ، گھرقانونی طور پر کے ایم سی سے لیزکرایا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 3 دن پہلے گجرنالے پرآپریشن شروع کیاگیا، مساجدسے اعلانات کرکے گھرتوڑے جارہے ہیں، کے ایم سی کو لیز گھر توڑنے سے روکاجائے۔عدالت نے گجرنالے پر تجاوزات کیخلاف فوری آپریشن روکنے کی استدعامستردکردی اور درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلیے۔