دور غلامی کے قوانین سیاستدانوں کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں، عبدالقیوم شیخ

156

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کا تعفن پھیلنے کی وجہ سے دور غلامی کے قوانین آج تک رائج ہیں، جو سیاستدانوں کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنے زیادہ اضلاع ہوں گے اتنے ہی کرپشن کے دروازے کھلیں گے۔ شہروں سے حاصل ٹیکس کی رقم شہروں پر خرچ نہ کرنا آئینی حقوق سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔