صحابہ کرامؓ کی گستاخی پر پراسرار خاموشی ناقابلِ برداشت عمل ہے، سنی پارٹی پاکستان

348

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) چیئرمین سنی پارٹی پاکستان علامہ ابوالحسن، محمدعبدالخالق قادری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ملک کے مختلف علاقوں میں شرپسند افراد کی جانب سے حضراتِ صحابہ کرامؓ کی شان میں نازیبا الفاظ بول کر مسلسل بے ادبی کی جارہی ہے، جبکہ حکومت کی جانب اس انتہائی حساس مسئلے پر پراسرار خاموشی ناقابلِ برداشت عمل ہے اور اس طرح مسلمانوں کو قانون شکنی پر مجبور کیا جارہا ہے جوکہ ملکی حالات کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، لہٰذا اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو سنجیدگی سے اس مسئلے کا مؤثر حل نکالنا چاہیے۔ اور اس شرپسندی میں ملوث گستاخوں کو قرار واقعی سزا دی جائے، قبل اس کے کہ بہت دیر ہوجائے کیونکہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ مسلمانوں کی اپنے دین کے ساتھ والہانہ وابستگی اور محبت کا تعلق جنون کی حد تک ہوتا ہے، لہٰذا بعد کے پچھتاوے سے پہلے کے اقدامات بہتر ثابت ہوں گے۔