حجاب عورت کوتقدس ہی نہیں تحفظ بھی عطاکرتا ہے،بشریٰ صادقہ

201

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین پنجاب کی نائب ناظمہ بشری صادقہ،ضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب،ڈاکٹرفہمیدہ الیاس اوردیگرنے 4ستمبریوم حجاب کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حجاب عورت کوتقدس ہی نہیں تحفظ بھی عطاکرتا ہے۔ یہ شیطا ن اور اس کے حواریوں کی ناپاک نظروں سے بچنے کے لیے ایک محفوظ قلعہ ہے جب عورت پردہ اتار دیتی ہیں تو اس کی مثال فوج کے ایک سپا ہی جیسی ہوتی ہے جو میدانِ جنگ میں اپنے ہتھیارپھینک دے اور خود کو دشمن کے حوا لے کر دے۔ کیوں کہ پردہ اس کا رزارِحیات میں مسلمان عورت کی ڈھا ل ہے۔بشری صادقہ نے کہاکہ یک مسلمان عورت کے لیے یہ ایمان کے بعد خوبصورت ترین تحفہ ہے جو معا شرے سے بے حیا ئی کی جڑ کا ٹ کراس کی نسلو ں کو پا کیزہ ماحول مہیا کرتا ہے۔حجا ب عورت کو ظاہری نمود و نما ئش اور غیر ضروری اخرا جا ت سے رو کتا ہے اور سادگی سکھاتا ہے،شرم وحیا عورت کا سب سے بڑا زیور ہے اور اس قیمتی زیور کی حفا ظت پردے کے بغیر ممکن نہیں،ایک با حجاب عورت بلا ضرورت گھر سے با ہر نکلنے سے گریز کر تی ہے، اس طرح وہ اپنے گھریلو فر ائض کے لیے زیا دہ وقت نکا ل سکتی ہے۔ یہی وہ عمل ہے جس کو اللہ کے نبی ﷺ نے عورتوں کو جہا د کہا ہے۔ایک با حجا ب عورت زیا دہ پر اعتما د ہو تی ہے کیو ں کہ وہ نہ صرف خود کو محفو ظ سمجھتی ہے بلکہ اسے معا شرے میں عزت کی نگا ہ دیکھا جا تا ہے،وہ ماحو ل کی آلو دگی اور مو سم کی شدتو ں سے دیگر کی بہ نسبت زیا دہ محفوظ ہو تی ہے،ایسی عورتوں پر لعنت کی گئی ہے جو لبا س پہن کر بھی ننگی رہتی ہیں اور نبی پا ک ﷺ کے فرما ن کے مطا بق وہ جنت کی خو شبوتک نہ پا سکیں گی۔ضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب نے کہاکہ ہمیں مغرب کے منا فقانہ طرز عمل کے خلا ف ہر سطح پر آواز اٹھا نی چا ہیے اور دنیا بھر میں پردے اور حجا ب کی بنیا د پر امتیازی سلو ک یا تعصب کا نشا نہ بننے والی خوا تین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چا ہیے۔اس با ت کا اظہار میڈیا اور کاروباری ادارے جس طرح عورت کی خوبصورتی کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کی خود عورتوں کی جا نب سے مذمت اور مخالفت کی جا تی ہے، عورتیں اس استعمال کو اپنی تو ہین سمجھتی ہیں۔رہنمائوں نے کہاکہ آج4ستمبر یو مِ حجا ب پر ہم سب اس با ت کا عزم کر لیں کہ حجا ب محض سر لپیٹنے کا نا م نہیں ہے بلکہ ہمیں اپنے پورے معا شرے کو شیطان اور اس کے چیلوں سے آزا دی دلا نی ہے۔ یہ نظام شیطا نی اخلا ق سے آزادی حاصل کرنے اور اور اپنے معا شرے اور اپنے خا ندا ن کو مستحکم بنیا دوں پر استور کرنے کا نظا م ہے۔