وائس چیئر مین آرام باغ مارکیٹ الائنس شجرکاری مہم شروع کریںگے

239

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وائس چیئر مین آرام باغ مارکیٹ الائنس امان اللہ شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم شروع اورہر ہفتے گوشت وسبزی تقسیم کر نے کا اعلان کیا ہے۔شاہ برادرز کے مرکزی آفس میں امان اللہ شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی کو گرین کرنے کاعہد کیا گیا ‘ اجلاس میںمشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پودے لگائے جائیں گے اور مستقل بنیاد وںپرغربت زدہ علاقوں میں ہفتے میں ایک دن گوشت اور سبزی تقسیم کی جائے گی۔