برطانیہ ،پاکستان باہمی تجارت کی ضرورت ہے،گورنر پنجاب

451

کراچی

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے بعد اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کی برآمدات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششیں خوش آئند ہیں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے پاکستان میں ضلعی سطح پر اوورسیز کمیشن قائم ہیں اور خصوصی عدالتی ٹریبونلز بھی تشکیل دیے گئے ہیں، برطانیہ اور پاکستان میں باہمی تجارت کو ہر سطح پر فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے

جس کے لیے حکومت نے سازگار ماحول فراہم کیا ہے ۔انہوں نے یہ بات یو کے پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام ورچوئل انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فورم 20 ٹوئنٹی میںمہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر موڈریٹر کے فرائض کونسل کے جنرل سیکرٹری عطاالحق نے سر انجام دیے جبکہ فورم سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ سردار تنویر الیاس خان،شفیق احمدشہزاد، میاں کاشف اشفاق،جاوید ملک،سلیم شیخ،خورشیدبرلاس نے بھی خطاب کیا ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے در کھول دیے ہیں اور بیرونی سرمایہ کاروں کو تاریخی مراعات اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں

تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں ۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر صوبائی حکومت نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں اور اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے جا رہے ہیں ۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ اس وقت تک بے شمار عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس سے بڑے انڈسٹریل یونٹ قائم ہوں گے۔