سائٹ کاصنعتی علاقہ گزشتہ 15 سالوں سے آفت زدہ ہے ، مجید عزیز

343

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری کے سابق چیئرمین مجید عزیز نے کہا کہ بارش کے بعد کراچی کو آفت زدہ شہر قرار دیا جا رہا ہے مگر اس حقیقت سے ہر کوئی ناواقف ہے کہ سائٹ کاصنعتی علاقہ گذشتہ 15 سالوں سے آفت زدہ ہے ،حالیہ بارشوں کے بعد سائٹ کے صنعتی علاقے میں نالوں پر قائم تجاوزات کی وجہ سے نکاسی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔