وزیراعظم آج کراچی پہنچیں گے، شہر  کیلیے ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کرینگے

159

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم آج( ہفتے کو)ایک روزہ دورہ کراچی میں ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان ‘‘کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا اہم دورہ کریں گے۔عمران خان کراچی کے لیے ٹرانسفارمیشن پلان اور وفاق کی جانب سے پیکج
کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم کراچی کی بحالی کا قلیل مدتی، مڈٹرم اور طویل مدتی پیکیج دیں گے۔ اس دورے میں وفاقی وزرا ‘ این ڈی ایم اے حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے ارکان اسمبلی، اتحادی رہنما، تاجر اور این ڈی ایم اے حکام بھی ملیں گے۔