مرغی‘انڈا‘بکری‘بھینس کے بعدبھنگ معیشت کا ماڈل ہے‘احسن اقبال

334

اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرغی انڈا معیشت، بکری معیشت، بھینس معیشت کے بعد اب پیش ہے بھنگ معیشت کا ماڈل۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک ٹوئٹ پر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں پے کیوں نہ واری جائیں جن کا انتخاب کپتان تھا،اس وقت دنیا ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہی ہے اور ہم بھنگ کی کاشت سے معیشت چلانے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اب اگلا قدم تو پوست کی کاشت بنتا ہے، دم مارو دم، بھول جاؤ سارے غم۔