پاکستان کا کورونا سے بچنا حیران کن ہے، عالمی میڈیا

170

پیرس (آن لائن ) پاکستان نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے اور ملک کا وبا کے بدترین بحران سے بچنا حیران کن ہے جس کی ٹھوس وضاحت بھی موجود نہیں ہے۔ اس امر کا اظہار فرانسیسی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا، جس کے مطابق ملک میں بے پناہ آبادی والے شہروں اور صحت کی بری صورتحال کے باعث کورونا کے تیز ترین پھیلاؤ کا خطرہ تھا تاہم اب صورتحال مختلف ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کی تنزلی جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کی مختلف وجوہات بتائی جاتی ہیں جن میں نوجوان آبادی کی اکثریت اور موسم کی صورتحال وغیرہ شامل ہیں، ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اب اسپتالوں کی ایمرجنسیز میں صورتحال کنٹرول میں ہے، وہاں کسی قسم کا رش نظر نہیں آ رہا، کورونا وائرس کے کیس تیزی سے کم ہورہے ہیں۔