بھارت میں پھنسے پاکستانی وطن لوٹ آئے

439

لاہور: لاک ڈاؤن اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے پاکستانی آج وطن لوٹ آئے۔

تفصیلات کے مطابق دو سو کے قریب پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے سے وطن واپس پہنچے، پاکستانی شہری کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بھارت کے مختلف شہروں گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، نئی دہلی، راجستھان میں پھنس گئے تھے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کی وجہ سے مذکورہ پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوئی،پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے ہوئی جس کے لیے  واہگہ بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا گیا۔

پاکستان پہنچنے والے شہریوں کو پہلے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور پھر انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔