گورنر سندھ کا لیاری کا دورہ

445

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و گورنرسندھ عمران اسماعیل کا نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کے ہمراہ  لیاری کا دورہ ، بارش متاثرین میں راشن بیگزتقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کا نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کے ہمراہ  لیاری کا دورہ کیا ، اس موقع پر عرب امارات کے سفیرحماد عبیدالزہبی بھی ہمراہ تھے، گورنر سندھ نے یواے ای سفیر کے ہمراہ لیاری میں بارش سے متاثرہ افراد میں راشن بیگزتقسیم کیے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہرمشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، یو اے ای کی جانب سے 75ہزارخاندانوں کو راشن دیا جارہا ہے۔

عرب امارات کے سفیر نے راشن تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یو اے ای پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان پرافسوس ہے۔