جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظمین اضلاع کا اجلاس آج دفتر کراچی میں ہوگا

89

کراچی(نمائندہ جسارت)جمعیت طلبہ عربیہ کراچی کے تحت منتظمین اضلاع کا اجلاس آج دفتر جمعیت طلبہ عربیہ کراچی میں منتظم جمعیت طلبہ عربیہ کراچی اعجازالحق کی زیر
صدارت ہوگا، اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع کے منتظمین اور کراچی کے تمام ذمے داران شریک ہوںگے۔ اجلاس میں جمعیت طلبہ عربیہ کے نو مقررمنتظمین اضلاع کو کام کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی جائے گی ور ماہ ستمبر میں ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا،اس کے علاوہ یوم تاسیس کے حوالے سے ہونے والے پروگرامات کا جائزہ لیا جائے گا۔