پولیس نے رشوت لے کر ہمارے نام ورثاء کی فہرست سے نکال دیے، شمع اقبال

104

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جی او آر کالونی کی رہائشی خواتین نے جی او آر پولیس کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مسمات شمع اقبال، فرزانہ عباس نے کہاکہ ہمارا بھائی محمد رفیق سہتو مہران یونیورسٹی جام شورو میں چوکیدار ہے جو کہ 2019ء میں فوت ہوگیا جبکہ بھائی کے ورثاء میں ہم بہنیں اور ہماری اولاد شامل ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بھائی کی پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے لیے علاقے کی پولیس سے ورثاء کی فہرست طلب کی تو جی او آر پولیس نے مخالفین سے رشوت لے کر ہمارے نام ورثاء کی فہرست سے نکال دیے، ہم غریب لوگ ہیں جبکہ ساری ملکیت مرحوم کی بیوہ زاہدہ لینا چاہتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کراکر انصاف کیا جائے۔