غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں مفرورملزمان کے وارنٹ گرفتاری

120

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے 265 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے سے متعلق ریفرنس میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کردیے،فاضل عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔سماعت کے موقع پر سابق سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ اور سابق ایڈمنسٹریٹرلالہ فضل الرحمن سمیت دیگر ملزمان کو بھی پیش کیا گیا ۔عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ 7ستمبر طے کردی۔