شہباز شریف کی بلاول اور آصف زرداری سے ملاقات ، اہم امور زیر غور

569

کراچی: مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  اور آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دونو ں رہنماؤں کی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو موجودتھے۔

جبکہ مسلم لیگ ن کے وفد میں مریم اورنگزیب، احسن اقبال،محمد زبیر، رانا مشہود اور شاہ محمد شاہ بھی شریک تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال  نے کہاکہ حکومت کوگھر بھیجنے کے لیے تمام آئینی آپشنز استعمال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ صدارتی نظام کے تجربے سے ملک کو نقصان ہوگا،72سال بعدتجربوں کی ضرورت نہیں ہے،فٹیف قانون سازی پر اپوزیشن نے ذمہ داری پوری کی،

فٹیف کے نام پر کالا قانون بنانے پر ساتھ نہیں دیا۔

احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کے کسی عہدیدار کااحتساب نہیں ہوا،چینی چوری پکڑی گئی ،حکومت نے جہانگیر ترین کوفرار کیا،شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے کردار کو سراہا ہے۔