ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم

401
وزیراعظم نے منحرف ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قوانین کے حوالے سے اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پر ہیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی وپارٹی ترجمانوں کااجلاس منعقد ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی نے فٹیف قانون سازی میں اپوزیشن کے کردار سے متعلق گفتگو کی اورترجمانوں کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے ملک کو نقصان پہنچارہی ہے،اپوزیشن اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں مرضی کی ترمیم چاہتی ہے،اپوزیشن قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے۔

اجلاس میں نواز شریف کو وطن واپسی سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو جانے کی اجازت دی، حکومت احتساب کے منشور پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔