سونے کی قیمت میں بڑی کمی

581

کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2500 روپے اور 2144 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے  قیمتوں میں غیرمعمولی کمی دیکھی گئی،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں  31 ڈالر کی کمی ہوئی اورسونے کی فی اونس قیمت کم ہو کر 1958  ڈالر کی سطح پرآگئی۔

دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500 روپے اور 2144 روپے کی نمایاں کمی ہوئی۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 15 ہزار 200 روپےجبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر98 ہزا ر 765 روپے کی سطح پر آگئی۔