چار سالہ بلدیاتی نظام کے خاتمے سے نحوست ٹل گئی، مصطفی کمال

168

کراچی (آن لائن)پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے چار سالہ بلدیاتی نظام کے خاتمے سے نحوست ٹل گئی، شکر ہے کراچی والوں کا امتحان ختم ہوا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ شروع دن سے شہر کے مسائل کا حل بتا رہے ہیں۔ سندھ
حکومت نے بھی اپنے عمل سے بتا دیا وہ کراچی دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کچھ منحوس لوگوں کی وجہ سے رحمتیں بند ہو جاتی ہیں، کراچی سے بد کردار لوگوں کے اقتدار کا خاتمہ ہوا، ایک پتھر ایسا نہیں رکھا گیا جس کی فیس آصف زرداری تک نہ پہنچی ہو، منظور کاکا کو ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کا ہیڈ بنایا گیا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہو یا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، صوبائی حکومت کے ماتحت تھی، ملک میں صحیح بات کو صحیح وقت پر تسلیم کرنے کا رواج نہیں، ایسا لگتا ہے صوبائی حکومت یا شہری حکومت نیوز کاسٹر ہیں، حکومت کا کام مسائل کی نشاندہی کرنا نہیں، مسائل حل کرنا ہے۔