لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کی خود مختاری ختم‘ اختیارات پیپکو کے سپرد

153

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کے ایک حکم پر لیسکو سمیت ملک بھر میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں بے اختیار ہو کر رہ گئی ہیں۔ بتایا گیا کہ پیپکو نے چند روز قبل لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ تمام کمپنیاں اپنے تمام اختیارات پیپکو کو سونپ دے۔