اثات جات ریفرنس کیس ملزمان پرفردجرم عائد نہ ہوسکی

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ودیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،ملزمان پرایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمہ شمشاد خاتون اور ملزم ذولفقار علی بیمار ہیں، آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ، نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان تاریخ پر تاریخ لے رہے ہیں،مختصر تاریخ دیں جیسے جلدی ہی فرد جرم عائد ہو سکے۔