پاک آرمی انجینئرنگ کور نے گزری انڈر پاس صاف کردیا

163

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاک آرمی انجینئرنگ کور نے گزری انڈر پاسصاف کردیا۔ گذشتہ دو روز میں کے پی ٹی ، سوک سینٹر ، محسن بھوپالی اور گولیمار انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے صاف کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج متعدد مقامات پر پانی کی فراہمی اور شہری سہولیات کو یقینی بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ قیوم آباد ، سرجانی اور ساڈی قصبے میں قائم آرمی فیلڈ طبی سہولیات اور کھانافراہم کررہی ہے۔