سندھ مدرستہ الاسلام کا136واں یوم تاسیس منایاگیا

311

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کی قیادت میں 136 واں یوم تاسیس منایاگیا ، اس سلسلے میں جامعہ کے سینیٹ ہال میں کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس تاریخی ادارے کے قیام کو آج 136 سال ہوگئے ہیں لیکن ہمیں اس بات کو بھی ذہن نشین رکھنا ہے کہ اکیسویں صدی کے طلبہ یہاں حصول علم کیلیے آرہے ہیں ۔لہٰذا ہمیں اکیسویں صدی کے مطابق انہیں تیار کرنا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال ہم اس ادارے کے دو عظیم ہیرو زکو منتخب کرکے ان پرعالمی معیار کے ریسرچ پیپر تحریر کریں گے ۔جس میں ایسی منفرد معلومات فراہم ہوں جو عموماً لوگوں کے علم میں نہیں ہوتیں، جامعہ نہ صرف ان عظیم رہنمائوں پر ریسرچ پیپر تحریر کرے گی بلکہ ہمارا مقصد عالمی معیار کے ریسرچ جرنلز کی تشہیر کرنا ہے۔ ڈاکٹر مجیب نے کہا کہ ایس ایم آئی یو کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کیلیے پانچ مختلف فیلڈ میں ایوارڈ دیے جائیں گے۔