گھوسٹ ڈاکٹروں کامیگااسکینڈل منظر عام پر آگیا

213

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محکمہ صحت کراچی میں بدعنوانیوں کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا، محکمہ صحت میں نئے ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کے عہدہ سنبھالتے ہی گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے گھوسٹ ڈاکٹروں کا میگا اسکینڈل بھی منظر عام پر آگیا۔محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے اکائونٹنٹ کا دفتر کھول کر سامان کی انوینٹری رپورٹ تیار کر لی جبکہ دوسری جانب کوویڈ 19کے فنڈز میں مبینہ غبن کے الزام میں ملوث بطور سزا سکھر تبادلہ کیے جانیوالے اکاونٹنٹ کو محکمہ صحت کی جانب سے غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے ڈاکٹر ندیم اختر شیخ نے گزشتہ روز ڈاکٹر ہاشم شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد بحیثیت ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی چارج سنبھال لیا۔ منگل کو ڈاکٹر ندیم اختر شیخ نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گھوسٹ ڈاکٹروں کی ڈیوٹی پر واپس آنے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے غائب رہنے کی تفصیلات بعد میں بتانے کی یقین دہانی کرائی َعلاوہ ازیں کویڈ 19میں کروڑوں روپے کے ایکوپمنٹس کی ترسیل و دیگر خریداری میں ملوث اکائونٹنٹ خلیل احمد بھٹو ،ڈاکٹر ایوب ببر،ڈپٹی ڈائریکٹر پریکیورنمنٹ ایک درجن سے زائد چارج رکھنے والے ڈاکٹر نصراللہ میمن جنھیں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔