وائس چانسلر جامعہ سندھ سمیت 68ملازمین کیخلاف مقدمہ

219

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ یونیورسٹی میں اینٹی کرپشن پولیس کی بڑی کارروائی71 کروڑ کرپشن کا کیس‘ جامعہ سندھ کے وائس چانسلر سمیت 68ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔جبکہ تین افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔تفصیلات کے مطابق 31ستمبر کے روز اینٹی کرپشن جامشورو اینڈ کوٹری کے سرکل افسر ساجد احمد بھٹو کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت اور دیگر 67 ملازمین کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ سابق اسپورٹس ڈائریکٹر اور دیگر دو ملازمین کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم بھاری نفری کے ہمراہ فتح محمد برفت کی گرفتاری کیلیے جامشورو پہنچ گئی، جامشورو سے راجا ڈاہر سابقہ اسپورٹس ڈائریکٹر جامعہ سندھ اور دو لوئر اسٹاف کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فتح برفت نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی کوشش شروع کردی ہے۔ سندھ پولیس نے خواتین کی جانب سے وائس چانسلر کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر معاملے پر بھی تحقیقات کا آغازکردیاہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اسلام آباد نے بھی 71 کروڑ روپے کی کرپشن کے معاملے کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے نیب سندھ کی ٹیم کو متحرک کردیا ہے۔