گورنر پنجاب خیراتی اداروں اور تاجروں کے ساتھ کراچی کا دورہ کریں گے

736

گورنر پنجاب چودہدری سرور 2 روزہ دورے پر تاجر برادری اور خیراتی تنظیموں کے ممبروں کے ساتھ

 کراچی پہنچ گئے۔

 گورنرپنجاب بارشوں سے متاثرعلاقوں کادورہ کریں گے،چودہدری سروربدین سمیت اندرون سندھ بھی جائیں گے ، جہاں  پاکستان دوست تنظیموں کی مدد سے 10ہزار سیلاب متاثر ہ گھروں کی تعمیر اس کے ساتھ ساتھ  مالی تعاون اور راشن کی تقسیم بھی کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر ہم کراچی اور اندرونے سندھ کا دورہ بھی کریں گے،  گورنرپنجاب نے کہاہے کہ پنجاب مشکل گھڑی میں سندھ کےساتھ کھڑاہے،بارشوں سے متاثرافرادکی بھرپورمدد کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات اور  کراچی کے حالات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائیں گےاس کے ساتھ ساتھ  جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں خیراتی تنظیموں کے ساتھ مل کر مکمل تعاون کریں گے۔

گورنر پنجاب نے بتایا وزیر اعظم جلد کراچی کا وزٹ کریں گے اور سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کا اعلان کریں گے۔