عالمی یوم حجاب پرجماعت اسلامی خواتین کا بین الاقوامی’’ زوم فورم‘‘ آج ہوگا

140

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کے شعبہ امور خارجہ اور انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کے
اشتراک سے عالمی یوم حجاب کی مناسبت سے حجاب ویبینار و بین الاقوامی زوم فورم آج ہوگا۔ ویبینار کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا، جس کی صدارت و کلیدی خطاب مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین دردانہ صدیقی کریں گی۔ اس بین الاقوامی فورم میں پاکستان کے علاوہ لبنان، قطر، بحرین، اردن، صومالیہ، سوئیڈن، اٹلی، ناروے ، جاپان اور دیگر ممالک سے مہمان مقررین اردو ، عربی اور انگریزی زبانوں میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔
ا