سندھ کابینہ جلد ہی گندم کی قیمت کاتعین کرے گی،صوبائی وزیرخوراک

151

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لال نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک سندھ کے پاس صوبہ کی غذائی ضرورت کے لیے مناسب مقدار میں گندم کا ذخیرہ موجود ہے، فلور ملز اور آٹا چکیوں کو رعایتی نرخوں پر گندم کی فراہمی کا آغاز جلد کر دیا جائے گا، تاکہ گھریلو اور تجارتی صارفین کو آٹے کے حصول میں کوئی دشواری پیش نہ آئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کابینہ جلد ہی گندم کی سرکاری قیمت کا تعین کرے گی۔