توہین صحابہ ؓکے مرتکب افرادکی گرفتاری کامطالبہ

252

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی علماء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں قاری محمد عثمان، مولانا محمد طیب، ڈاکٹر قاسم محمود، مولانا اقبال اللہ، قاری اللہ داد، قاضی احسان احمد اور دیگر علمائے کرام نے کہاکہ یوم عاشور پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں سرعام گستاخی سے امت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ سیکورٹی اداروں کی موجودگی میں منظم طریقے سے صحابہ کرامؓکی شان میں گستاخی ریاست کے کردار کو مشکوک بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وقت سے پہلے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو خط لکھ کر اس خدشے کا اظہار کیا تھا اور کچھ وڈیوکلپ بھی پیش کیے تھے مگر انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے توہین صحابہؓ کے مرتکب افرادکی گرفتاری کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علما ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں سرعام صحابہ کرامؓ کی گستاخی، شہر کی کئی مساجد اور مدارس کے خلاف شرپسندوں اور دین دشمن عناصر کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔