سرجانی:کریمی چورنگی پر بارش متاثرین کامظاہرہ

253

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں یوسف گوٹھ،بسم اللہ ٹائون اور4Bکے مکینوں کا کریمی چورنگی پرمظاہرہ۔امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرجانی میںبارش کے متاثرین سنگین مسائل کاشکار ہیں،بارش کاپانی سڑ کوں،گلیوں اور گھروں میں جمع ہے ، تعفن پھیل رہا ہے،مکھیاں ورحشرات الارض کاراج ہے۔انہوںنے کہا کہ نااہل حکومت اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہری بدترین حالات سے گزررہے ہیں، نے حکومتی اداروں کو 48گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ سرجانی اور ملحقہ علاقوں سے بارشوں کا جمع نکالا جائے، نہیں تو کراچی ایڈمنسٹریٹر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے ،اس موقع پر الخدمت ضلع شمالی کے صدر رضوان شاہ، مشتاق احمد ناظم علاقہ نے بھی خطاب کیا ،مظاہرے میں مرد ،خوتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔