وزیر اعلیٰ سندھ کی متعلقہ ذمہ داران  کو تمام علاقے کلیئرکرنے کی ہدایت

514

کراچی :وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاہےکہ کے تمام علاقے کلیئر کیے جائیں، مزید نہیں سنوگا کہ یہ کسی اور کا کام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بارش کے بعد شہر کی صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا ، جس میں صوبائی وزراءسعید غنی،ناصر شاہ اور کمشنرکراچی سمیت دیگر عہدیدران نے شرکت کی،مراد علی شاہ نے تمام علاقوں کی کلیئر رپورٹ طلب کرلی۔

مراد علی شاہ  نے کمشنر آفس میں تمام مشینری اور سامان کی فہرست بنانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کاز وے کی مرمت کرے ، ٹریفک مسائل کچھ جگہوں سے رپورٹ ہوئے ہیں،ان کو فوری بنیادوں پر کلیئر کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ کے ایم سی واٹر بورڈ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،کے ڈی اے، ڈی ایم سیز ہم آہنگی سے کام کریں،اہم شاہراہیں موٹر ایبل کریں پھر صفائی کرائیں،کھارا در اور وزیر مینشن رات 12بجے تک کلیئر ہونے چاہییں،جہاں جہاں اہم شاہراہیں دھنس گئی ہیں ان کو اگلے 2دن تک ٹھیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کھارا در رات گئی تک کلیئر ہوجائے گا، ڈی ایچ اے فیز 6زیادہ تر کلیئر ہوگیا ہے،ابھی بھی واٹر بورڈ کی مشینری کام کررہی ہے۔

کمشنر کراچی نے مرادعلی شاہ کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی کازوے ٹریفک کے لیے کھول دی ہے،لیاقت آباد فلائی اوور کے تھوڑے حصے کونقصان پہنچا ہے ،کے الیکٹرک کے ڈیفنس میں 12فیڈرز میں سے 6بحال ہوگئے ہیں،باقی 6فیڈرز ابھی بحال نہیں ہونگے کیونکہ بیشتر گھروں کے بیسمنٹ میں پانی ہے۔