امریکہ میں سمندری طوفان لورا سے 14افراد ہلاک

332

امریکہ میں 240 کلو میٹر فی گھنٹہ سے چلنے والا سمندری طوفان لورا نے 2ریاستوں کو بری طرح متاثرکیا ہے اور 14افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی کردی ہے۔
امریکی ریاستوں میں سمندری طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کیٹیگری 4 کے طوفان سے 14 افراد
ہلاک ہو چکے ہیں ،ہلاک شدگان میں 10 کا تعلق لوزیانا اور4 افراد کا تعلق ٹیکساس سے تھا۔
آنے والے طوفان کی زد میں آ کر 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک شخص سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوا۔
ٹیکساس اور لوزیانا میں 6 لاکھ 50 ہزار سے زائدگھروں کو بجلی میسر نہیں ہے جبکہ 2لاکھ افراد بغیر پانی کے گذارا کر رہے ہیں، جبکہ لوزیانا کے گورنرجون نے وفاقی حکومت سے فوری مالی امداد کی درخواست کی ہے۔
ریاست لوزیانا میں آنے والا یہ سب سے طاقت ور طوفان ہے، جب طوفان لوزیانا کے ساحل سے ٹکرایا تو اس کی رفتار 240 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، ہوا اس قدر تیز تھی کہ درخت اکھڑ گئے، کئی گھروں گودامو میں شدید آگ بھرک اٹھی، لیک چارلس کے قریب واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں بھی آگ لگ گئی، ہوا میں کیمیکل پھیلنے کے خدشے کے سبب علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
توقع سے کہیں زیادہ نقصان تیز ہواؤں سے ہوا،نیشنل گارڈ کے دستوں سمیت کچھ 1500 افراد کو بچاؤ اور صفائی کے مہم میں تعینات کیا جارہا ہے، جنکہ امریکی طوفان مرکز نے وارننگ جاری کی ہے کہ لورا طوفان سے مزید امریکی ریاستوں میں تباہی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب کیریبن ملک ہیٹی میں بھی اسی طوفان سے 32 افراد ہلاک ہوئے اور تقریبا 6000افراد گھروں سے محروم ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پروس علاقے جمیکا، ڈومینیکن ریپبلک اور پورٹو ریکو میں بھی طوفان لورا سے نقصانات ہوئے ہیں۔