کراچی کے اہم انڈر پاسز کلیئر کردیے گئے

430

کراچی میں پاک فوج کی انجینئرنگ ٹیم نے شہر کے اہم انڈر پاسز کلیئر کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی انجینئرز نے واٹر پمپس کے ذریعے شہر کے مختلف انڈر پاسز سے پانی کی نکاسی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شام تک سی او ڈی انڈر پاس کھول دیا گیا تھا۔ سوک سینٹر کے قریب اور ناظم آباد انڈر پاس بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈرگ روڈ انڈر پاس سے پانی کی نکاسی کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ پنجاب چورنگی انڈر پاس کل تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔