ملک میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی

580

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 636 جبکہ 6,288 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 268 ، پنجاب میں 96,741 ،بلوچستان میں 12,842 خیبرپختونخواہ 36,017، گلگت بلتستان میں 2,863، اسلام آباد میں 15,611 اور آزاد کشمیر میں 2,294 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,398 پنجاب میں 2,196، خیبرپختونخوا میں 1,250، بلوچستان میں 141، اسلام آباد 175، گلگت بلتستان 67 اورآزاد کشمیر 61 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار 547 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 26 لاکھ 3 ہزار 129 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 21 ہزار 434  ٹیسٹ کے دوران 264 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 4 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 601  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2 کروڑ 47 لاکھ 33  ہزار 137 افراد متاثر، 8 لاکھ 36 ہزار 758 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 69 لاکھ 25 ہزار 568 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔