جماعت اسلامی بدین کے نائب امیر عبدالکریم بلیدی کے ہمزاد گل محمد بلیدی سپرد خاک

111

شادی لارج (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع بدین کے سابق امیر محمد حسن بلیدی کا بھتیجا اور جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر عبدالکریم بلیدی کے کزن گل محمد بلیدی طویل انتقال کرگئے، نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو ایڈوکیٹ کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ضلع بدین کے امیر مولانا غلام رسول احمدانی، نائب امیر جماعت بدین اللّٰہ بچایو ہالیپوتہ، جنرل سیکرٹری علی مردان شاہ، ٹائون ناظم، چیئرمین حاجی سلیمان میمن، جماعت اسلامی ضلع بدین کے ترجمان محمد علی بلیدی، جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے سابق جنرل سیکرٹری عبدالرزاق منگریو، جماعت اسلامی شادی لارج کے امیر سلیم جونیجو سمیت دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔