اعلیٰ عدالتیں بے گناہ نوجوانوں کو اٹھا کر گم کرنے کا نوٹس لیں، تاج جویو

172

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد میں غائب کیے گئے افراد کے ورثاء نے حیدر آباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کیے میہڑ کے علاقے فرید آباد کے رہائشی افراد نے مبینہ طور پر گم کیے گئے، دو بھائیوں امتیاز خاصخیلی، ریاض خاصخیلی کی بازیابی کے لیے تاج جویو ودیگر کی قیادت میں احتجاج کیا۔ قاسم آباد سے گم کیے گئے طالب علم مہران میرانی کی والدہ سکینہ بی بی نے قرآن پاک اٹھا کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ مذکورہ نوجوان بے گناہ ہیں اور اگر کوئی شک ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، اس طرح اٹھا کر غائب کردینا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ عدالتوں سے اپیل کی کہ بے گناہ نوجوانوں کو اٹھا کر گم کرنے کا نوٹس لیں۔